ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے ملزم عمر حیات نے اسلام آباد میں مجسٹریٹ کے سامنے مبینہ طور پر اعتراف جرم کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم عمر حیات نے اعترافی بیان میں کہا کہ ملاقات کرنے سے انکار پر ثناء یوسف کو قتل کیا۔
ملزم نے مزید کہا کہ پہلی مرتبہ ملاقات کےلیے بلایا سارا دن انتظار کیا لیکن نہیں ملی، میں اُس کےلیے برتھ ڈے پر تحفہ لایا جو اس نے نہیں لیا بلکہ ثناء یوسف نے مجھے واپس جانے کو کہا۔
ذرائع کے مطابق 2 جون کو ثناء یوسف نے دوبارہ ملاقات کے لیے بلایا لیکن نہیں ملی، مجھے اس کے ملاقات نہ کرنے پر سخت غصہ تھا، میں نے غصے میں آکر ثنا یوسف کو اس کے گھر جاکر قتل کردیا۔