35 C
Lahore
Tuesday, June 24, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمجھے اپنی بیٹی سے کسی قسم کی کوئی توقع نہیں: عفت عمر

مجھے اپنی بیٹی سے کسی قسم کی کوئی توقع نہیں: عفت عمر


—فائل فوٹوز

اداکارہ عفت عمر نے اپنی بیٹی سے متعلق حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اُس سے کوئی توقع نہیں۔

معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان عفت عمر نے حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویو میں اپنی بیٹی سے متعلق کھل کر بات کی، عفت عمر نے یہ گفتگو نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں کی، جہاں انہوں نے بیٹی کی منگنی، اس کی زندگی کے فیصلے اور ماں کے طور پر اپنی سوچ پر روشنی ڈالی۔

عفت عمر نے بتایا کہ میری بیٹی نے اپنی مرضی سے جیون ساتھی چنا ہے اس کی منگنی کچھ ماہ قبل امریکا میں ہوئی اور میں خود بھی اس تقریب میں شریک ہوئی تھی، میں نے تقریب کی خوبصورت تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں تھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے کبھی اپنی بیٹی کو یہ نہیں کہا کہ اسے کیا کرنا ہے یا کیا نہیں، میں نے ہمیشہ صرف سپورٹ کیا ہے۔

عفت عمر نے گفتگو کے دوران ایک اہم سماجی نظریے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو اس لیے نہیں پالتے کہ وہ بڑھاپے میں ہماری خدمت کریں، یہ سوچ ہی غلط ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری بیٹی پر میری خدمت کا کوئی بوجھ نہیں، ماں ہونے کے ناطے میری صرف یہ ذمہ داری ہے کہ میں اس کے لیے ہمیشہ موجود رہوں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات