قطر میں امریکی ایئربیس پر ایرانی حملے کےبعد عراقی وزارت خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ خطےکی کشیدگی میں خطرناک اضافے پر شدید تحفظات ہیں۔
عراقی وزارت خارجہ نے کہا کہ عراق طویل عرصے سے خطے کے امن واستحکام کو لاحق ان خطرات سے خبردار کر رہا تھا۔
عراق کی وزارت خارجہ نے کہا کہ فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ علاقائی تنازعات صرف بات چیت سے ہی حل کیے جاسکتے ہیں۔