35 C
Lahore
Tuesday, June 24, 2025
ہومانٹرٹینمنٹشادی کیلئے خوشحال خان کو کس کی ’ہاں‘ کا انتظار؟

شادی کیلئے خوشحال خان کو کس کی ’ہاں‘ کا انتظار؟


— فائل فوٹو

مختصر وقت میں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے والے معروف اداکار خوشحال خان نے بتادیا کہ انہیں شادی کے لیے کس کی ہاں کا انتظار ہے۔

حال ہی میں اداکار نے ساتھی فنکار احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی۔

دورانِ انٹرویو خوشحال خان نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا اور میزبان کے سوالوں کے دلچسپ جوابات دیے۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے اداکار سے سوال کیا کہ کیا آپ دل پھینک ہیں؟  میزبان کے سوال پر انہوں نے کہا، ’نہیں، کوئی سین ہی نہیں ہے۔ جب امی کا حکم ہوگا تب ہی ہوگا۔ ایسا کوئی چکر ہی نہیں ہے۔‘

اداکار کے مطابق ان کی شادی کا منصوبہ سو فیصد ان کی والدہ کی خواہشات پر منحصر ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات