36 C
Lahore
Tuesday, June 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے اسرائیلی دعوے کی تردید

ایران کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے اسرائیلی دعوے کی تردید


— فائل فوٹو 

ایران نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے اسرائیلی دعوے کی تردید کر دی۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد اسرائیل پر میزائل حملے کی خبر جھوٹی ہے۔

یہ تردید اسرائیلی فوج کی جانب سے سیز فائر کا وقت شروع ہونے کے بعد ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل داغے جانے کا الزام عائد ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔

 اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ سیز فائر کا وقت شروع ہونے کے بعد ایران سے ایک میزائل داغا گیا ہے جس کے بعد ملک کے شمالی علاقوں میں سائرن بجنے لگے۔

اسرائیلی فوج نے اپنے عوام کو اگلے نوٹس تک محفوظ مقام پر جانے کی ہدایات کر دی ہے۔

اسرائیل کے وزیر دفاع نے ایران کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر اسرائیلی فوج کو تہران پر حملوں کے احکامات بھی دے دیے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ دیر پہلے اسرائیل نے جنگ بندی کی امریکی تجویز قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات