32 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران کا 400 کلو افزودہ یورینیم عالمی سطح پر تشویش کا سبب

ایران کا 400 کلو افزودہ یورینیم عالمی سطح پر تشویش کا سبب


ایران کے پاس موجود 400 کلو گرام افزودہ یورینیم کا ذخیرہ عالمی سطح پر تشویش کا سبب بن گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران نے جوہری مواد امریکی فضائی حملے سے پہلے ہی خفیہ مقامات پر منتقل کردیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افزودہ یورینیم کی منتقلی سے جوہری پروگرام کی صلاحیت کے بارے میں سوالات اٹھ رہے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے مئی 2025ء کی رپورٹ میں بتایا تھا کہ ایران کے پاس 408 اعشاریہ 6 کلو گرام یورینیم تھا۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے پاس 60 فیصد افزودہ یورینیم ہے، 90 فیصد یورینیم 10 جوہری ہتھیار بنانے کےلیے کافی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیلی حکام نے تسلیم کیا ہے کہ انہیں ایران کے یورینیم کے ذخیرے کا موجودہ مقام معلوم نہیں ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات