31 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایرانی صدر کا امیرِ قطر کو ٹیلیفون

ایرانی صدر کا امیرِ قطر کو ٹیلیفون


ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی—فائل فوٹوز

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی کو ٹیلیفون کرکے بتایا کہ ایران کا حملہ قطر سے مقابلہ کرنے کی نیت سے نہیں تھا۔

امیرِ قطر سے گفتگو میں ایرانی صدر نے کہا ہے ایران کا میزائل حملہ اسرائیلی حملوں میں امریکا کی شمولیت کا ردِعمل تھا۔

ایرانی صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران قطر کے ساتھ برادرانہ، دوستانہ اور تعمیری تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے گزشتہ روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی فوجی اڈوں پر حملہ کیا تھا۔

ایران کے سرکاری ٹی وی نے ایرانی میزائلوں کے قطر کے العُدید فوجی ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی تھی۔

اس سے کچھ دیر پہلے قطر نے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ تین روز پہلے یہ خبر آئی تھی کہ امریکا نے اپنے 40 جنگی جہاز العُدید کے فوجی اڈے سے نکال لیے ہیں۔

پاسداران انقلاب گارڈ نے بھی تصدیق کی تھی کہ قطر میں امریکی فوجی اڈے العدید پر میزائل حملے کیے گئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات