30 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںانگلینڈ سے شکست، بھارت نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

انگلینڈ سے شکست، بھارت نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا


بھارتی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا، ایک میچ میں 5 سنچریاں بنانے کے باوجود شکست سے دوچار ہوگئی۔

5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے لیڈز کے میدان پر بھارت کو 5 وکٹوں سے مات دے دی۔

انگلینڈ سے شکست کے ساتھ ہی بھارت نے ناپسندیدہ ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا، وہ ایک میچ میں پانچ سنچریوں کے باوجود میچ ہارنے والی تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم چار سنچریوں کے باوجود 1929 میں ٹیسٹ ہاری تھی۔

رشبھ پنت نے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچری اسکور کی، انہوں نے پہلی اننگز میں 134 اور دوسری باری میں 118 رنز اسکور کیے۔

بھارت کی طرف سے سنچری بنانے والے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شبمن گل 147، جیسوال 101 اور کے ایل راہول 137 رنز شامل ہیں۔

بھارتی ٹیم نے پہلی اننگز میں 3 سنچریوں کی بدولت 471 رنز بنائے، دوسری اننگز میں انگلینڈ نے ایک سنچری اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے 465 رنز اسکور کیے اور بھارت کو صرف 6 رنز کی برتری دی۔

دوسری اننگز میں بھارتی ٹیم نے 2 سنچریوں کی مدد 364 رنز ہی بناسکی، یوں انگلینڈ کو 371 رنز کا ہدف ملا، جو اس نے 5 وکٹوں پر پورا کرلیا ۔

انگلینڈ کی طرف سے دوسری باری میں بین ڈکٹ نے 149 رنز بنائے جبکہ زک کرولی نے 65 کی اننگز کھیلی جبکہ جوروٹ 53 اور جیمی اسمتھ 44 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات