32 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا شدید گرم موسم کی لپیٹ میں، نیویارک اور واشنگٹن میں ریکارڈ...

امریکا شدید گرم موسم کی لپیٹ میں، نیویارک اور واشنگٹن میں ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان


—فائل فوٹو

امریکا شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی میں دہائیوں پرانے ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے۔

مشرقی ریاست ہائے متحدہ میں اس وقت شدید گرمی پڑ رہی ہے، نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی سمیت متعدد شہروں میں دہائیوں پرانے درجہ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

نیویارک سٹی میں درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، جو نئے ریکارڈ قائم کرسکتا ہے جبکہ واشنگٹن ڈی سی میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی ہے، جو پرانے ریکارڈز کو برابر یا توڑ سکتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بزرگ، بچے اور بیمار افراد خاص طور پر احتیاط کریں، دن کے اوقات میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی کا استعمال بڑھا دیں اور ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے مناسب تدابیر اختیار کریں۔

ماہرین موسمیات کے مطابق ایک طاقتور ہائی پریشر سسٹم مشرقی امریکا کے اوپر موجود ہے، جو جنوبی علاقوں سے گرم ہوا کو اوپر کی طرف کھینچ رہا ہے، اس عمل کو Heat Dome کہا جاتا ہے یعنی جب گرم ہوا ایک جگہ پھنس کر وہاں کا درجہ حرارت غیر معمولی حد تک بڑھا دیتی ہے۔

جنوبی ڈکوٹا کے Huron ریجنل ایئرپورٹ پر ہفتے کو درجہ حرارت 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا تھا۔

سینٹ پال اور مینیسوٹا میں ہفتے کی رات کا کم ترین درجہ حرارت 27.8 سینٹی گریڈ رہا، جو شہر کی تاریخ کا جون میں سب سے گرم ترین نائٹ ٹائم ریکارڈ تھا۔

اتوار کو گرمی مزید مشرق کی طرف بڑھی اور شمال مشرقی ریاستوں میں درجہ حرارت 35 ڈگری کے آس پاس رہا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات