36 C
Lahore
Tuesday, June 24, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںاسکلز کیمپ کوچز کا اجلاس، کھلاڑیوں کی کارکردگی، حکمت عملی پر غور

اسکلز کیمپ کوچز کا اجلاس، کھلاڑیوں کی کارکردگی، حکمت عملی پر غور


کراچی (اسٹاف رپورٹر) این سی اے ڈیولپمنٹ اسکلز کیمپ کے پہلے مرحلے کے اختتام پر کھلاڑیوں کی کارکردگی اور مستقبل کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس عاقب جاوید کی زیر صدارت کوچز کا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوا۔ کوچز منصور رانا، محتشم رشید، حنیف ملک اور دیگر نے عاقب جاوید کو بریف کیا۔ پیر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی اسکلز ڈیو لپمنٹ کیمپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔ تمام کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں فیلڈنگ اور فٹنس سیشنز میں حصہ لیا۔ کھلاڑیوں میں عامر جمال، علی رضا، فخر زمان، حیدر علی، حسین طلعت، خواجہ نافع، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد فائق، محمد نواز، مبصر خان، محمد عرفان خان، سعود شکیل، شاہد عزیز اور یاسر خان شامل ہیں۔ دوپہر میں کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن میں شرکت کی۔ کوچز نے قومی اکیڈمی اور ایل سی سی اے گراونڈ میں کھلاڑیوں کی بیٹنگ اور بولنگ اسکلز پر کام کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات