32 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںآئی سی سی کی بھارتی کھلاڑی رشبھ پنت کو تنبیہ

آئی سی سی کی بھارتی کھلاڑی رشبھ پنت کو تنبیہ


بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کھلاڑی کو تنبیہ کر دی۔

آئی سی سی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رشبھ پنت کو تنبیہ جاری کی۔

رشبھ پنت آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں، رشبھ پنت کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا گیا۔

رشبھ پنت نے فیلڈنگ کے دوران امپائر کے فیصلے کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا تھا، انگلینڈ کے بیٹنگ کے دوران رشبھ پنت نے گیند کی کنڈیشن پر امپائر سے بحث کی تھی۔

امپائر کی جانب سے گیند کو تبدیل کرنے سے انکار پر رشبھ پنت نے گیند کو زمین پر مارا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات