31 C
Lahore
Tuesday, June 24, 2025
ہومانٹرٹینمنٹکاجول نے راموجی فلم سٹی سے متعلق بیان پر یوٹرن لے لیا

کاجول نے راموجی فلم سٹی سے متعلق بیان پر یوٹرن لے لیا


بھارتی اداکارہ کاجول نے راموجی فلم سٹی کو فیملیز اور بچوں کےلیے مکمل طور محفوظ قرار دیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی پرانی بات سے یوٹرن لے لیا، جس میں انہوں نے راموجی فلم سٹی کو آسیب زدہ جگہ کہہ دیا تھا۔

کاجول ان دنوں اپنی ہارر فلم ’ماں‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، ان کا حیدر آباد میں واقع راموجی فلم سٹی سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی اور ناگواری کا اظہار کیا۔

اس پر کاجول نے نیا بیان دیا اور لکھا کہ میں نے اپنی فلم ’ماں‘ کے پروموشن کے دوران راموجی فلم سٹی کے بارے میں رائے دی، اسے مزید واضح کرنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے راموجی فلم سٹی میں کئی پروجیکٹس کی شوٹنگ کی اور وہاں کئی مرتبہ قیام کیا، مجھے ہمیشہ وہاں فلم سازی کا ماحول نہایت پیشہ وارانہ لگا، بہت سے سیاحوں کو بخوشی وقت گزارتے دیکھا، اس لیے کہتی ہوں یہ مقام فیملیز اور بچوں کےلیے مکمل طور پر محفوظ ہے۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں کاجول سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے کبھی منفی انرجی محسوس کی؟ تو اداکارہ نے جواب دیا ،ہاں کئی بار، آپ اسے منفی انرجی کہیں یا وائبز، بعض جگہوں پر آپ کو محسوس ہوتا ہے کچھ ٹھیک نہیں، میں ان جگہوں پر پوری رات سو نہیں سکی، وہاں سے جلد نکل جانا ہی بہتر سمجھا، ایسی ہی ایک مثال راموجی فلم سٹی حیدر آباد ہے، البتہ خوش قسمتی سے مجھے وہاں کوئی بھوت نظر نہیں آیا۔

فلم ماں 27 جون کو ریلیز ہورہی ہے، جسے وشال نے ڈائریکٹ کیا ،جس کے پروڈیوسرز میں کاجل کے شوہر اجے دیوگن بھی شامل ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات