32 C
Lahore
Tuesday, June 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںڈونلڈ ٹرمپ نے تیل کی قیمتیں کم رکھنے کا مطالبہ کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل کی قیمتیں کم رکھنے کا مطالبہ کردیا


ڈونلڈ ٹرمپ : فائل فوٹو 

عالمی منڈیوں میں تیل کی بڑھتی قیمتوں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل کی قیمتیں کم رکھنے کا مطالبہ کردیا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہر کوئی تیل کی قیمتوں کو کم رکھے، میں دیکھ رہا ہوں، آپ دشمن کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، ایسا نہ کریں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی محکمہ توانائی کو مزید تیل نکالنے کی ہدایت بھی کردی۔

خیال رہے کہ عالمی منڈی میں ڈیزل اور پیٹرول سپلائی جہازوں کے فریٹ (کرایوں) میں 50 فیصد اضافہ ہو گیا،  انڈسٹری ذرائع کے مطابق جہازوں کے فریٹ میں اضافے سے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں 10 سے 12 فیصد اضافہ ہو گیا۔

12 جون کو خلیج فارس سے تیل ترسیل جہاز کا کرایہ تقریباً 14 ڈالرز فی ٹن تھا، آج تقریباً 21 ڈالرز ہے۔

انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول نرخ 76 ڈالرز سے بڑھ کر 82 ڈالرز فی بیرل ہو گیا ہے جبکہ ڈیزل کے ریٹ 82 ڈالرز فی بیرل سے بڑھ کر 93 ڈالرز فی بیرل ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق جہازوں کے تیل جے پی ون کا ریٹ 80 ڈالرز سے بڑھ کر 90 ڈالرز فی ٹن ہو گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات