32 C
Lahore
Tuesday, June 24, 2025
ہومغزہ لہو لہوپاکستان اے وی سی نیشنز کپ والی بال کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان اے وی سی نیشنز کپ والی بال کے فائنل میں پہنچ گیا


پاکستان اے وی سی نیشنز کپ والی بال کے  فائنل میں پہنچ گیا۔ قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قطر کی مضبوط ٹیم کوسیمی فائنل میں حیرت انگیز طور پر 0-3 سے شکست دے دی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان ایشین والی بال کنفیڈریشن کے تحت بحرین میں جاری پہلی نیشنز کپ والی بال ٹورنامنٹ کےسیمی فائنل  میں عالمی رینکنگ میں 43 ویں پوزیشن پر موجود پاکستان کی ٹیم عالمی رینکنگ میں 23 ویں پوزیشن کے حامل قطر کو زیر کرکے سلور میڈل یقینی بنالیا۔

پاکستان نے مضبوط حریف قطر کے خلاف پہلا سیٹ 22-25 سے جیت کر فتح کی طرف قدم بڑھایا۔ قومی ٹیم نے دوسرا سیٹ اسی اسکور کے جیتا اور تیسرے سیٹ میں 21-25 سے کامیابی پاکر فائنل میں جگہ بنالی۔

قبل ازیں پاکستان نے عالمی درجہِ میں 62 ویں پوزیشن  پر موجود انڈونیشیا کو1-3 سے ہرا کرسیمی فائنل میں جگہ بنالی تھی۔

اس سے پہلے پاکستان گروپ سی میں فلپائن اور چائینیز تائپے کو شکست دے کرگروپ چیمپئن بنا تھا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل والی بال میں بہترین کارکردگی کی بدولت عالمی رینکنگ میں 89 سے 45 پوزیشن پر آگیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات