32 C
Lahore
Tuesday, June 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمشرق وسطیٰ کی صورتحال بےحد کشیدہ ہوچکی، پیوٹن

مشرق وسطیٰ کی صورتحال بےحد کشیدہ ہوچکی، پیوٹن


روسی صدر پیوٹن(فائل فوٹو)۔

روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال بےحد کشیدہ ہوچکی ہے۔ 

ماسکو میں فوجی کیڈٹس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ روس جدید اوریشنک میزائلوں کی پیداوار میں اضافہ کر رہا ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ روسی بحریہ کو جدید ہتھیار، نئے بحری جہازوں اور آبدوزوں سے مسلح کریں گے۔

روس کی سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدیدوف نے کہا ہے کہ امریکی حملے سے ایران کا جوہری فیول سائیکل متاثر نہیں ہوا، کچھ معمولی نقصانات ہوئے ہیں۔

ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے پر بیان جاری کرتے ہوئے روس کی سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ امریکی حملے کے بعد بھی ایران میں یورینیئم کی افزودگی کا عمل جاری رہے گا، بلکہ اس وقت بہت سارے ملک ایران کو براہ راست اپنے جوہری وارہیڈز دینے کیلئے تیار ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات