34 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںمحمد عباس اور ایشان کشن ناٹنگھم شائر کی پلیئنگ الیون میں شامل

محمد عباس اور ایشان کشن ناٹنگھم شائر کی پلیئنگ الیون میں شامل


ناٹنگھم (جنگ نیوز) بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر ایشان کشن اور پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس کو ناٹنگھم شائر کی اتوار کویارکشائر کے خلاف شروع ہونے والے میچ کی پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے دوران اس جوڑی کی شمولیت کو حوصلہ دلچسپ قرار دیا جا رہا ہے۔ ایشان کشن اس میچ کے ذریعے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔ پہلے روز کھیل کے اختتام پر ناٹنگھم شائر نے چھ وکٹ پر 298رنز بنائے تھے، ایشان کشن 44 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ بین سلیٹر 96 اور حسیب حمید 52 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات