34 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمجھے اپنے والد کو معاف کرنے میں 30 سال لگے: جیا علی

مجھے اپنے والد کو معاف کرنے میں 30 سال لگے: جیا علی


—فائل فوٹوز

اداکارہ جیا علی نے اپنی ذاتی زندگی کے ایک اہم پہلو پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنے والد کو معاف کرنے میں 30 سال لگے۔

پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ جیا علی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی اصل عمر، زندگی کے تجربات، طرزِ زندگی میں تبدیلیوں اور جذباتی نشوونما پر کھل کر گفتگو کی۔

ان کی باتوں نے ناظرین کو متاثر کیا جس کے بعد ان کے فالوورز کی جانب سے مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا۔

جیا علی نے اعتماد کے ساتھ اپنی عمر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سال 53 برس کی ہوچکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی بڑی عمر نہیں، اصل بڑھاپا 70 یا 80 کے بعد شروع ہوتا ہے، اب میرا ذہن مکمل طور پر پختہ ہے اور میں اپنی زندگی سے مکمل طور پر مطمئن ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں کبھی اپنی عمر نہیں چھپاتی اور مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ ایسا کرنے میں کیا دانائی ہے۔

جیا علی نے بتایا کہ میں مٹی کے برتنوں میں کھانا پکاتی ہوں اور چمچ اور دیگر اشیاء بھی لکڑی کی استعمال کرتی ہوں تاکہ کیمیائی مواد سے پرہیز کیا جا سکے۔ میری والدہ ہمیشہ ایسی چیزوں کی قائل تھیں، میں بھی وہی طریقے اپنا رہی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ برتن صاف کرنے کے لیے صابن کی بجائے سوڈا اور لیموں کا استعمال کرتی ہیں۔

جیا علی نے کہا کہ  میرے والدین کے تعلقات کشیدہ رہے اور بالآخر طلاق ہو گئی، میں نے رشتوں میں تشدد دیکھا اور اگرچہ میری والدہ مجھے ابّا سے ملنے کا کہتیں، تاہم میں کئی سالوں تک نارمل محسوس نہیں کر سکی۔ 

انہوں نے انکشاف کیا کہ مراقبہ نے مجھے روحانی سکون اور معافی کا جذبہ عطا کیا۔

دیر سے شادی کرنے کے حوالے سے جیا علی کا کہنا تھا کہ میں نے شادی خود کے لیے اور اپنے بھائیوں کی خوشی کے لیے کی، ناکہ معاشرتی دباؤ کی وجہ سے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ خودمختار فیصلے لینے پر فخر محسوس کرتی ہیں اور وہ خوش ہیں کہ انہوں نے زندگی اپنی شرائط پر گزاری۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات