35 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومتجارتی خبریںشوگر ایڈوائزری بورڈ نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری...

شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی


فائل فوٹو 

شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیر غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں چینی درآمد کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں چینی کی فراہمی اور قیمتوں پر قابو پانے کےلیے سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ  درآمدی چینی سے متعلق رسمی کارروائیاں مکمل کر لی جائیں گی، چینی کی قیمتوں میں استحکام کےلیے درآمد کا فیصلہ ناگزیر ہو گیا ہے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملک بھر میں چینی کی سپلائی میں کمی کا سامنا ہے، چینی کی قلت پر قابو پانے کےلیے فوری اقدامات جاری ہیں، درآمدی چینی کو جلد مارکیٹ میں لایا جائے گا تاکہ صارفین کو ریلیف مل سکے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات