34 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںسابق اولمپئنز نیشنز ہاکی کپ میں ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن

سابق اولمپئنز نیشنز ہاکی کپ میں ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ نیشنز کپ میں ٹیم کی کار کردگی اچھی رہی، سابق کپتان سمیع اللہ نے کہا کہ فائنل میں حکمت عملی بہتر نظر نہیں آئی، سابق کپتان اصلاح الدین نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ کی تبدیلی کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں۔ کھلاڑیوں کو یورپی ٹیموں کے ساتھ مقابلے کے مواقع ملیں تو کار کردگی میں مزید بہتری آسکتی ہے۔ سابق ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے کہا کہ فائنل کھیلنا ایک بڑی کامیابی ہے۔ پاکستانی ٹیم حریف کی حکمت عملی نہیں سمجھ سکی، مڈل میںکھلے حصوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نیوزی لینڈ نے حملہ کیا ، بہر حال قومی ہاکی ٹیم کواس مشکل مالی صورتحال میں ایک بڑی کامیابی ہے۔ سابق کپتان حسن سردار نے کہا کہ کھلاڑیوں کے مالی مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، جس کے بغیر قومی ہاکی میں ترقی کے امکانات کم ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات