32 C
Lahore
Tuesday, June 24, 2025
ہومقومی خبریںرسول بخش پلیجو کی ساتویں برسی آبائی علاقے میں منائی گئی، تقریب...

رسول بخش پلیجو کی ساتویں برسی آبائی علاقے میں منائی گئی، تقریب کا انعقاد


رسول بخش پلیجو۔

عوامی تحریک کے بانی سربراہ، دانشور اور سیاستدان رسول بخش پلیجو کی ساتویں برسی جنگ شاہی میں ان کے آبائی علاقے منگر خان پلیجو میں منائی گئی۔

برسی کی تقریب میں رسول بخش پلیجو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر دریائے سندھ پر ڈیم، نہریں بنانے اور معدنی وسائل پر قبضوں کے خلاف قرار دادیں منظور کی گئیں، جبکہ موجودہ ملکی و عالمی سیاسی صورتحال پر پارٹی کا مؤقف پیش کیا گیا۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے مرکزی صدر نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی طرح عوام ڈیموں اور نہروں کو بھی دفن کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں بدترین فسطائی حکومت قائم کر رکھی ہے۔

برسی میں مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنماؤں، وکلا اور دیگر افراد نے شرکت کی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات