ایران نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی اڈوں پر حملہ کیا ہے۔
امریکی ویب سائٹ کے مطابق ایران نے قطر میں امریکی اڈوں پر چھ میزائل فائر کیے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے قطر، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اڈوں پر میزائل حملہ کیا۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملہ کرکے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کا جواب دے دیا ہے۔
ایرانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایک میزائل قطر میں امریکی اڈے پر داغا گیا جبکہ دوسرا عراق میں ایک اور امریکی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کو ایران کی براہِ راست جوابی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق عراق میں امریکی ایئر بیس عین الاسد کا فضائی دفاعی نظام فعال کردیا گیا، عراق میں امریکی عین الاسد بیس پر ہائی الرٹ کر دیا گیا، عین الاسد بیس پر عملے کو بنکرز میں جانے کی ہدایت کر دی گئی۔
وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ قطر میں امریکی ایئر بیس پر حملے کی اطلاعات سے آگاہ ہیں، وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ دفاع صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔
خیال رہے کہ قطر میں العدید ایئر بیس اور عراق میں مختلف امریکی تنصیبات خطے میں امریکہ کی فوجی موجودگی کے مرکزی مراکز ہیں۔ حملوں کے بعد ممکنہ نقصانات یا جانی نقصان کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔