34 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایرانی وزیر خارجہ کا یو این کے سیکریٹری جنرل کو خط

ایرانی وزیر خارجہ کا یو این کے سیکریٹری جنرل کو خط


—فائل فوٹو

 ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھ کر کہا ہے کہ دشمنوں کی ایران سے سفارت کاری کی طرف واپس آنے کی درخواستیں اب غیر متعلقہ ہو چکی ہیں، سفارت کاری کا دروازہ یقینی طور پر بند ہو چکا ہے۔

خط میں عباس عراقچی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی عملی اقدامات میں ناکامی بحران کو مزید بڑھا دے گی۔

عباس عراقچی نے بین الاقوامی ایٹمی عدم پھیلاؤ کی تنظیم سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ ماسکو پہنچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ روس ایران کا دوست ہے، آج صدر پیوٹن کے ساتھ سنجیدہ مشاورت کریں گے۔

واضح رہے کہ ایران کی صورتِ حال پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر سنجیدہ مذاکرات کیے جائیں۔

انتونیو گوتریس نے کہا تھا کہ خطے کے عوام مزید تباہی کے متحمل نہیں ہو سکتے، جنگ روک دی جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات