27 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومغزہ لہو لہوامریکی جارحیت کے خلاف ردعمل کا تعین مسلح افواج کرے گی، ایران

امریکی جارحیت کے خلاف ردعمل کا تعین مسلح افواج کرے گی، ایران



نیویارک:

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے نمائندے امیر سعید ایراوانی نے امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایران کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد بہانے کے تحت جنگ مسلط کی ہے۔

ایراوانی نے مزید کہا کہ ایران اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے اور امریکہ کی کھلی جارحیت کے خلاف اس کا ردعمل متناسب” ہوگا جس کا تعین ایرانی مسلح افواج کریں گی۔

اپنے طویل بیان میں ایراوانی نے اسرائیل کے وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو پر بھی الزام عائد کیا کہ انہوں نے امریکہ کو ایک اور مہنگی اور بے بنیاد جنگ میں دھکیل دیا ہے۔

ایران کے نمائندے نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے اقدامات بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی” ہیں۔

ایراوانی نے اسرائیل پر یہ الزام بھی لگایا کہ اس نے ایران کے بارے میں جھوٹا اور غلط بیانیہ پھیلایا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے قریب ہے۔

ایران کے نمائندے نے مزید کہا کہ بین الاقوامی تنظیموں اور کچھ مغربی ممالک، بشمول فرانس اور برطانیہ، کی خاموشی، دوہرا معیار اور مداخلت بھی اتنی ہی قابلِ مذمت ہے۔”

اپنے خطاب کے اختتام پر امیر سعید ایراوانی نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ امریکہ اور اسرائیل کو مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات