امریکا نے قطر میں اپنے شہریوں کو محفوظ جگہوں پر رہنے کی ہدایت کردی۔
امریکی سفارتخانے نے امریکی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ اطلاع تک وہ گھروں میں ہی مقیم رہیں، یہ مشورہ احتیاطی تدبیر کے طور پر دیا گیا ہے۔
سفارتخانے کی جانب سے امریکی شہریوں کو ای میل کے ذریعے آگاہ کیا گیا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر وہ احتیاط کی خاطر اپنے گھروں میں رہیں، تاہم اس ہدایت کی کوئی مخصوص وجہ نہیں بتائی گئی۔
خیال رہے کہ قطر میں واقع العدید ایئر بیس جو امریکی مرکزی کمان (سینٹکام) کا فارورڈ ہیڈکوارٹر ہے، وہاں تقریباً 10 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔
یہ خطے میں امریکی افواج کا ایک اہم مرکز تصور کیا جاتا ہے۔