28 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںہم ہارے نہیں، دل جیتے، ہاکی کو دوبارہ زندگی دی: عماد بٹ

ہم ہارے نہیں، دل جیتے، ہاکی کو دوبارہ زندگی دی: عماد بٹ


پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ—فائل فوٹو

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے کہا ہے کہ ہم ہارے نہیں ، ہم نے دل جیتے ہیں، ہاکی کو دوبارہ زندگی دی ہے۔

نیشنز کپ ہاکی فائنل میں نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد جاری بیان میں عماد بٹ نے کہا کہ 11 سال بعد فائنل کھیلنا صرف ایک سنگ میل عبور کرنا نہیں تھا، ہم نے پیغام دیا کہ پاکستان ہاکی دوبارہ جاگ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہارے نہیں، ہم نے دل جیتے ہیں، ہاکی کو دوبارہ زندگی دی ہے، سلور میڈل شکست نہیں، یہ امید، اعتماد اور جذبے کی علامت ہے۔

عماد بٹ نے مزید کہا کہ ہمارے ہاتھ سے ٹرافی ضرور نکلی لیکن اس کو پانے کے جذبے کی آگ پہلے سے زیادہ ہے، یہ اختتام نہیں بلکہ پاکستان ہاکی کے نئے باب کا آغاز ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیم کا بھرپور جذبے کے ساتھ کھیلنے پر شکریہ، عوام کا سپورٹ کے لیےشکریہ، ہم اپنی آخری سانس تک پاکستان ہاکی کےلیے فائٹ کریں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات