28 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومغزہ لہو لہوگرمی بڑھے تو سولرپینلز کی کارکردگی کم ہوجاتی ہے، ماہرین

گرمی بڑھے تو سولرپینلز کی کارکردگی کم ہوجاتی ہے، ماہرین



لاہور:

شدید دھوپ میں سولر پینل کیا زیادہ بجلی بناتے ہیں؟ کامن سینس تو یہی کہتی مگر ماہرین شمسی توانائی کا کہنا ہے، جدید سولر پینل 15 سے25 درجے سینٹی گریڈ میں بہترین کام کرتے،گرمی 25°C سے بڑھے تو ہر 1 درجے بڑھاؤ پر پینل کی کارکردگی0.3 سے0.5 فیصد کم ہو جاتی ہے کہ سولر سیلوں میں بجلی پیدا کرتے الیکٹرون (ایٹم) حد سے زیادہ باؤنس کرتے ہیں، یوں وولٹیج کم جنم لیتا اور بجلی بھی کم بنتی ہے. 

ماہرین کی روسے شدید گرمی میں پینلوں کی کارکردگی بہتر رکھنے کیلیے یہ عمل کیجیے، چھت پہ پینل اسٹینڈ پر لگائیے، پینلوں کا رنگ ہلکا ہو اور وہ ریفلیکٹیو میٹریل سے بنے ہوں، دیگر متعلقہ آلات سائے میں لگوائیے.

یاد رہے،  ’’مونوکرسٹلائن‘‘ سولر پینل عام موسم میں زیادہ بجلی بناتے مگر شدید گرمی میں اچھا کام نہیں کرتے، ’’پولی کرسٹلائن‘‘ پینل عام حالات میں کم بجلی بناتے مگر شدید دھوپ میں بھی اپنی کارکردگی بحال رکھتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات