پاکستان کے کرکٹر حسن نواز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
قومی کرکٹر حسن نواز نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد للّٰہ۔
حسن نواز کی شادی کی تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی سامنے آئی ہیں جس میں انہیں اپنی دلہن کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
حسن نواز کی شادی پنجاب کے ضلع لیہ میں ہوئی ہے جس میں ان کے رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
سامنے آنے والی شادی کی تصاویر غالباً مہندی، بارات اور ولیمے کی تقریبات کی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 10 کے فائنل میں حسن نواز نے لاہور قلندرز کے خلاف دھواں دھار اننگز کھیلی تھی اور صرف 21 بالز پر جارحانہ ففٹی اسکور کی تھی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بیٹر حسن نواز نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ حسن نواز پی ایس ایل10 کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے تھے۔ انہوں نے مجموعی طور پر 399 رنز بنائے تھے جس میں ایک سنچری اور 3 نصف سنچریاں شامل تھیں۔