28 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی؛ گھر کے اندر اندھی گولی کا نشانہ بننے والی 11 سالہ...

کراچی؛ گھر کے اندر اندھی گولی کا نشانہ بننے والی 11 سالہ بچی زندگی کی بازی ہار گئی



کراچی:

شہر قائد میں اسلحے کا بے دریغ استعمال ایک اور معصوم زندگی نگل گیا، ملیر سعود آباد میں گزشتہ روز گھر کے اندر کھیلتی 11 سالہ بچی کرسٹینا راشد عمر  کو نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی نے نشانہ بنایا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق معصوم کرسٹینا اپنے گھر میں موجود تھی کہ اچانک گولی آ کر اسے جا لگی اور انہیں زخمی حالت میں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

اندھی گولی لگنے سے زخمی ہونے والی 11 سالہ بچی جناح اسپتال میں تقریباً 20 گھنٹے تک زیر علاج رہی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

ایس ایچ او ملیر سٹی فراست شاہ کے مطابق پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم تاحال فائرنگ کرنے والے ملزم کا سراغ نہیں لگایا جا سکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعے سے متعلق پولیس کو فوری اطلاع نہیں کی گئی اور نہ ہی پولیس کو ایم ایل رپورٹ موصول ہوئی، متوفیہ بچی کو سر پر گولی لگی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کی رپورٹ کے بعد تعین ہوسکے گا کہ بچی کو گولی کیسے لگی تاہم واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے شہر میں یومیہ بنیادوں پر خواتین اور بچوں سمیت 8 سے تقریباً 10 افراد کے اندھی گولیوں کا نشانہ بننے کے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں تاہم پولیس افسران ہوائی فائرنگ سمیت اسلحے کے آزادانہ استعمال کے خلاف خاطر خواہ کارروائی کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات