28 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومغزہ لہو لہوپاکستان انڈیا جنگ بند کرانے میں امریکا کا اہم کردار تھا، شاہد...

پاکستان انڈیا جنگ بند کرانے میں امریکا کا اہم کردار تھا، شاہد خان



اسلام آباد:

سابق امریکی پالیسی ایڈوائزر شاہد خان کا کہنا ہے کہ یہ ایک غیر معمولی پیشرفت ہے اور پاکستان کے حق میں بہت زیادہ جاتی ہے، اس وقت سولو سپر پاور جس کی طرف سب دیکھتے ہیں وہ یقیناً امریکا ہے،کچھ ماہ پہلے جب صدر ٹرمپ نے صدارت سنبھالی تو تاثر تھا کہ امریکا اور انڈیا کے تعلقات بہت بہتر ہوں گے کیونکہ بھارتی وزیراعظم اور امریکی صدرکے درمیان ذاتی تعلقات ہیں مگر یہ تاثر غلط ثابت ہوا۔ 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ امریکی صدر کی طرف سے جو لنچ تھا، اس سے پہلے اس قسم کی کوئی پیشرفت امریکی تاریخ میں نہیں ہوئی کہ کسی ملک کے آرمی چیف کو صدر ذاتی طور پر بلائے اور اس کو اسٹیٹ گیسٹ کا پروٹوکول دیا جائے ، یہ ریاست پاکستان کے لیے اور پاکستانی عوام کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ 

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ پاکستان انڈیا جنگ بند کرانے میں یقیناً امریکا کا بہت بڑا کردار تھا۔ 

ماہر بین الاقوامی امور سلمی ملک نے کہا کہ ایران تو گفتگو کیلیے تیار ہے اور یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ بات چیت کر بھی رہا ہے، مگر بدقسمتی سے اسرائیل کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی امریکا کا موڈ ہے ، ان کی شرائط پر اگر ایران جنگ بندی کا اعلان کرتا ہے توپھر بات ٹھیک ہے ورنہ یہ جنگ چلتی رہے گی۔ 

انھوں نے کہا کہ اس جنگ میں امریکا اتنا ہی ملوث ہے جتنا اسرائیل ہے،ماہر بین الاقوامی امور احمر بلال صوفی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں ایسی کوئی پرویڑن نہیں ہے کہ بھارت ڈیم بنا سکتا ہے یا پانی کا رخ موڑ سکتا ہے۔ اگر اس قسم کی ٹریٹی نہ بھی ہو تو بین الاقوامی قانون میں اپر رپیرین کے پاس پانی کا رخ کسی بھی طریقے سے موڑنے کے کوئی رائٹس نہیں ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات