28 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی میں مزید 90 دن کی توسیع...

ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی میں مزید 90 دن کی توسیع کردی


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کی ڈیڈ لائن میں مزید 90 دن کی توسیع کر دی ہے، اور نئی ڈیڈ لائن اب 17 ستمبر 2025 ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تیسری توسیع ہے۔ پہلی توسیع جنوری میں ہوئی اور دوسری اپریل میں جس میں امریکی حکومت کی جانب سے بائٹ ڈانس (ٹک ٹاک کی پیرنٹ کمپنی) سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ یا تو ٹک ٹاک کو حکومت کے ہاتھوں فروخت کردیا جائے یا مکمل پابندی کا سامنا کرے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے وضاحت کی کہ یہ اضافی وقت بائٹ دانس کو امریکا میں ٹک ٹاک کو امریکی سرمایہ کاروں کو فروخت یا کمپنی کا نئے سرے سے اسٹرکچر تشکیل دینے کے لیے دیا جا رہا ہے، تاکہ ڈیٹا سیکورٹی یقینی بنائی جائے۔

تاہم بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح متعدد بار توسیع غیر قانونی ثابت ہو سکتی ہیں کیونکہ قانون صرف ایک مرتبہ 90 دن کی اجازت دیتا ہے بشرطیکہ مستقل پیش رفت ہو لیکن ایسا ابھی تک کچھ نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ خود ٹک ٹاک کی حمایت میں ہیں کیونکہ یہ اپلیکیشن انہیں نوجوان ووٹ بینک تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ دیگر سیاسی شخضیات جیسے سینیٹر مارک وارنر نے اس اقدام کو قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات