29 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںنیتن یاہو ایران کے خلاف جنگ کو اپنی حکومت کو طول دینے...

نیتن یاہو ایران کے خلاف جنگ کو اپنی حکومت کو طول دینے کیلئے استعمال کر رہے ہیں: کلنٹن


سابق امریکی صدر بل کلنٹن—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف جنگ کو اپنی حکومت کو طول دینے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم طویل عرصے سے ایران سے جنگ کے خواہاں تھے تاکہ وہ خود کو حکومت میں رکھنے کا جواز فراہم کرسکیں۔

بل کلنٹن نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے 20 سالوں میں زیادہ تر وقت نیتن یاہو ہی وزیراعظم رہے۔

سابق امریکی صدر کلنٹن نے موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں اس صورتحال میں مزید جنگی اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔

کلنٹن نے اس خیال کا اظہار بھی کیا ہے کہ مزید تباہی نہ پھیلے اس لیے امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم جنگ کا دائرہ وسیع نہیں کرنا چاہیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات