پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی دو سینئر اور باوقار اداکارائیں منزہ عارف اور حنا بیات حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے نوجوان نسل میں تعلقات کے بگاڑ اور اس کی بنیادی وجوہات پر تفصیلی گفتگو کی۔
حنا بیات نے گفتگو کے دوران کہا کہ مذاق اپنی جگہ لیکن ہمارے معاشرے کا ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اب لڑکیاں لڑکیوں کی طرف اور لڑکے لڑکوں کی طرف مائل ہو رہے ہیں، لوگ یہ باتیں چھپاتے ہیں، شادی کر لیتے ہیں اور پھر رشتے برباد ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کا بچہ جنس مخالف کی طرف مائل ہے تو اس پر شکر ادا کریں، شادی سے پہلے ایک منگنی کا دور ہونا چاہیے تاکہ دونوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملے۔
اداکارہ منزہ عارف نے سوشل میڈیا کو ازدواجی اور جذباتی رشتوں میں بگاڑ کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے غلط فہمیاں، حسد، اور غیر ضروری توقعات جنم لیتی ہیں، کوئی کہتا ہے اُس نے اپنی منگیتر کو یہ دیا، اُس نے ویسا کیا تو ہر لڑکی دباؤ کا شکار ہو جاتی ہے۔
انہوں نے مزید مشورہ دیا کہ لڑکیوں کو چاہیے کہ دوسروں سے اپنی زندگی کا موازنہ نہ کریں، یہ موازنہ رشتے ختم کر دیتا ہے، میں یہ بھی کہوں گی کہ منگنی کے دوران لڑکی اور لڑکے کی فزیکل ملاقاتوں سے گریز کیا جائے، صرف ورچوئل ملاقاتیں کافی ہیں۔