31 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومقومی خبریںملیر میں آج ایک اور زلزلہ، شدت 3 ریکارڈ

ملیر میں آج ایک اور زلزلہ، شدت 3 ریکارڈ


—فائل فوٹو

ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی ان دنوں مسلسل زلزلے کے جھٹکوں کی زد میں ہے، کراچی کے علاقے ملیر کے قریب آج پھر زلزلہ آیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق اس زلزلے کی شدت 3 اور گہرائی 10 کلو میٹر زیرِ زمین ریکارڈ ہوئی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ زلزلہ رات 10بج کر 9 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال میں 7 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔

کراچی میں یکم جون سے اب تک زلزلے کے 50 جھٹکے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق زلزلے کے یہ جھٹکے لانڈھی فالٹ لائین متحرک ہونے کے باعث آ رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات