28 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومجرم و سزالاہور: گھریلو جھگڑے پر کزن نے کزن کو خنجر کے وار سے...

لاہور: گھریلو جھگڑے پر کزن نے کزن کو خنجر کے وار سے قتل کردیا



لاہور:

شاہدرہ پولیس نے کزن کو خنجر کے وار سے قتل کرنے والے سفاک ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔

ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم ابو ہریرہ نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر اپنے سگے کزن کے سینے میں خنجر گھونپ دیا جو سینے کو چیرتا ہوا سیدھا دل پر لگا۔

اسپتال منتقل کرنے پر آصف جانبر نہ ہو سکا، ملزم نے فرار ہوتے وقت دوسرے کزن پر بھی وار کیا جو خوش قسمتی سے بچ گیا۔

شاہدرہ پولیس نے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گوجرانولہ سے گرفتار کیا، گرفتار ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات