28 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںصدر ٹرمپ کی قیادت نے تاریخ کا نیا محور تخلیق کیا ہے،...

صدر ٹرمپ کی قیادت نے تاریخ کا نیا محور تخلیق کیا ہے، نیتن یاہو


اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی قیادت نے تاریخ کا نیا محور تخلیق کیا ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ یہ محور مشرق وسطیٰ اور اس سے آگےخوشحالی اور امن کے مستقبل کی طرف لے جانے میں مدد دے سکتا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں اور اسرائیلی عوام صدر ٹرمپ کے شکرگزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پرحملے اسرائیل سےمکمل رابطے کے ساتھ کیے گئے، ایران کا جوہری پروگرام اسرائیل کے وجود کے لیے خطرہ تھا۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایران کےجوہری پروگرام سے دنیا کے امن کو خطرہ لاحق تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے آپریشن مکمل ہونے کےفوری بعد مجھے کال کی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات