29 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب کا ایران میں جوہری تنصیبات پر امریکی حملے پر تشویش...

سعودی عرب کا ایران میں جوہری تنصیبات پر امریکی حملے پر تشویش کا اظہار


سعودی عرب نے امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر تشویش ہے، ایسی حساس صورتحال کے سیاسی حل کے لیے عالمی برادری اپنی کوششیں بڑھائے۔

دوسری جانب عراق کا اس معاملے پر مؤقف سامنے آیا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں سے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کو خطرہ ہے۔

عراق کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران میں جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر گہری تشویش ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے ایران کی 3 نیوکلیئر سائٹس پر کامیاب حملہ کیا اور فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات