29 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومقومی خبریںدوسرے ملکوں کو جہنم بنانے کی دھمکیاں دینے والا شخص کیا امن...

دوسرے ملکوں کو جہنم بنانے کی دھمکیاں دینے والا شخص کیا امن کا انعام حاصل کرنے کا مستحق ہوسکتا ہے؟ مفتی تقی عثمانی


— فائل فوٹو

ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی مذمت کی ہے۔

مفتی تقی عثمانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس حوالے سے پیغام لکھا کہ امریکا کا ایران پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہونے کے علاوہ ان کے پچھلے وعدوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ دوسرے ملکوں کو جہنم بنانے کی دھمکیاں دینے والا شخص کیا امن کا انعام حاصل کرنے کا مستحق ہوسکتاہے؟

واضح رہے کہ امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے ایران کی 3 نیوکلیئر سائٹس پر کامیاب حملہ کیا اور فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات