برازیل میں گرم ہوا کا غبارہ آگ لگنے کے بعد زمین پر آ گرا، حادثے میں 8 افراد ہلاک اور 13زخمی ہوگئے۔
برازیل کی جنوبی ریاست سانتا کیٹارینا میں ہفتے کی صبح ایک گرم ہوا کا غبارہ حادثے کا شکار ہو گیا، جس میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب غبارے کو پرواز کے دوران آگ لگ گئی اور وہ فضا سے زمین پر گر گیا۔
ریاستی فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق حادثہ پریا گراندے نامی شہر میں پیش آیا، جہاں غبارہ آگ پکڑنے کے بعد زمین سے ٹکرا گیا، جس میں 21 افراد سوار تھے، جن میں سے 8 موقع پر ہلاک ہوگئے، جب کہ دیگر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔