29 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومقومی خبریںبارشوں، تیز آندھی، سیلاب سے 6 افراد جاں بحق

بارشوں، تیز آندھی، سیلاب سے 6 افراد جاں بحق


—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا میں بارش، آسمانی بجلی اور دیواریں گرنے سے جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ موصول ہو گئی۔ 

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا کے مطابق کے پی میں 20 جون سے بارشوں، تیز آندھی اور فلش فلڈ سے حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 مرد، 1 خاتون اور 2 بچے جبکہ زخمیوں میں 3 مرد اور  2 خواتین شامل ہیں، مجموعی طور پر 7 گھروں کو نقصان پہنچا، 5 جزوی اور 2 مکمل طور پر منہدم ہوئے۔

 پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق حادثات مانسہرہ، بونیر دیر لوئر اور اپر، مالاکنڈ، کوہستان کولائی پالس میں پیش آئے، بارشوں کا سلسلہ 23 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

  پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کرنے کے لیے مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات