29 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملہ قابل مذمت ہے: چینی وزارتِ...

ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملہ قابل مذمت ہے: چینی وزارتِ خارجہ


چینی وزیرِ خارجہ—فائل فوٹو 

چین نے ایران پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی حملے سے مشرقِ وسطیٰ کے کشیدہ حالات مزید بدتر ہوں گے، ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملہ قابلِ مذمت ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ چین فریقین سے حملے فوری روکنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

خیال رہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے امریکا بھی اسرائیل کی جنگ میں شامل ہو گیا، امریکا نے فردو، نطنز اور اصفہان جوہری تنصیبات پر بمباری کی۔

امریکی میڈیا کے مطابق فردو جوہری سائٹ پر حملے میں 6 بی ٹو بم بار طیاروں نے 12 بنکر بسٹر بم گرائے، دیگر ایرانی جوہری سائٹس پر حملے میں 30 ٹوماہاک میزائل استعمال کیے گئے۔

 ایرانی ایٹمی توانائی ادارے نے فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس پر حملوں کی تصدیق کر دی، ایران پر امریکی حملوں کی دنیا بھر نے مذمت کی۔

روسی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ امریکی حملہ بین الاقوامی قانون، یو این چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

فرانسیسی وزیرِ خارجہ نے تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ این پی ٹی کے فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے بات چیت سے ہی حل نکل سکتا ہے، فرانس نہ تو ایران پر حملوں اور نہ ہی منصوبہ بندی میں شامل رہا، ہمیشہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کے خلاف اپنی مخالفت کا اظہار کیا۔

 برطانوی وزیرِ اعظم نے ایران کو مذاکرات میں واپس آنے اور کشیدگی کے خاتمے کا سفارتی حل تلاش کرنے کا پیغام دیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات