29 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران کا امریکی حملوں پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا...

ایران کا امریکی حملوں پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ


— فائل فوٹو 

ایران نے امریکی حملوں کی مذمت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست دے دی۔ 

اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے کہا کہ اقوام متحدہ عالمی امن برقرار رکھنے کے لیے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلائے۔ 

ایرانی مشن نے مزید کہا کہ ایران سخت جارحیت کی ان کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں امریکا بھی شامل ہوگیا ہے۔ 

امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فردو، نطنز اور اصفحان میں نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کیا گیا ہے، فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کر دی گئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات