29 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران پر امریکی حملوں سے خطے پر تباہ کن اثرات مرتب ہونگے:...

ایران پر امریکی حملوں سے خطے پر تباہ کن اثرات مرتب ہونگے: مصر


—فائل فوٹو

مصر نے ایران پر امریکی حملوں کی مذمت کی ہے۔

قاہرہ سے مصری وزارت خارجہ کے مطابق ایران پر امریکی حملوں سے خطے میں تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

مصری وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی حملے خطے کو مزید کشیدگی کی جانب دھکیل دیں گے۔ 

مصری وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی سے علاقائی اور عالمی سلامتی پر بھی خطرناک اثرات مرتب ہوں گے۔

مصری وزارت خارجہ نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلے کا سیاسی اور سفارتی حل نکالا جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات