ایران کی وزارت خارجہ نے امریکی حملوں کے بعد بیان جاری کر دیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران امریکی فوجی جارحیت کے خلاف مزاحمت کو اپنا حق سمجھتا ہے، دنیا کو بھولنا نہیں چاہیے کہ امریکا نے سفارتی عمل کے دوران یہ جنگ شروع کی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس جارحیت کے سامنے خاموشی نے دنیا کو بڑے خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں امریکا بھی شامل ہو گیا ہے۔ امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فردو، نطنز اور اصفحان میں نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کیا گیا ہے، فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کر دی گئی۔