ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی سے اتوار کو ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ہے۔
اس موقع پر ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچ نے برطانیہ کے وزیرِ خارجہ سے ایران پر امریکی حملے کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔
واضح رہے کہ اتوار کو امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر کے انہیں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کر دی ہے۔