29 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی صدر نے نہ صرف ایران کو دھوکا دیا بلکہ اپنی قوم...

امریکی صدر نے نہ صرف ایران کو دھوکا دیا بلکہ اپنی قوم کو بھی دھوکا دیا ہے: ایرانی وزیر خارجہ


تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے نہ صرف ایران کو دھوکا دیا بلکہ اپنی قوم کو بھی دھوکا دیا ہے۔

استنبول میں میڈیا بریفنگ کے دوران عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کی پُرامن ایٹمی تنصیبات پر امریکا کے جارحانہ حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں،امریکی حملے بین الاقوامی قانون کے خلاف ہیں۔

عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے اور اُس نے ہی عالمی امن کو نقصان پہنچایا، ٹرمپ اس وعدے پر انتخاب جیتے تھے کہ وہ مشرق وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں جنگوں میں حصہ نہیں لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تہران اپنی خود مختاری اور عوام کا دفاع جاری رکھے گا، دنیا کو نہیں بھولنا چاہیے کہ یہ امریکا ہی تھا جس نے امن مذاکرات کے ہوتے ہوئے حملہ کیا اور سفارتکاری کا قتل کیا، اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق ایران جوابی اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے کچھ غلط نہیں کیا، یہ سمجھنا مشکل ہے کہ ہم پر جھوٹے دعوؤں کی بناء پر کیوں حملہ کیا گیا، بین الاقوامی برادری کو امریکی حملوں کی مذمت کرنی چاہیے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے بڑی ریڈ لائن کراس کی ہے، روس ہمارا دوست ہے، آج ہی صدر پیوٹن سے ملاقات کے لیے روس جارہا ہوں، میں کل صدر پیوٹن کے ساتھ سنجیدہ مشاورت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ مل کر سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قراردار پیش کرنے کی تیاری کر رہے تھے، اب صورت حال بدل چکی ہے اور ہمیں دیکھنا ہے کہ آگے کیسے بڑھا جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات