28 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کردیا

امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کردیا


ایران کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں امریکا بھی شامل ہوگیا۔ امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فردو، ننطاز اور اصفحان میں نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کیا گیا ہے، فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی۔ 

امریکی صدر نے کہا کہ یہ حملے کرکے طیارے ایران کی فضائی حدود سے باہر آچکے ہیں۔ تمام طیارے حملے کرکے بحفاظت وطن واپس آرہے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بمبار طیاروں کو اہداف پر حملے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی اور فوج ایسا نہیں کرسکتی تھی، اب امن کا وقت ہے۔ 

امریکی حکام کے مطابق ایران کی ایٹمی تنصیبات پر بمباری میں امریکا کے بی ٹو بمبار طیاروں نے حصہ لیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات