29 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا اسرائیل کی بے بسی دیکھ کر میدان میں آیا ہے: مسعود...

امریکا اسرائیل کی بے بسی دیکھ کر میدان میں آیا ہے: مسعود پزشکیان


ایرانی صدر مسعود پزشکیان—فائل فوٹو

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کی بے بسی دیکھ کر خود میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔

وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف سے ٹیلی فون پر گفتگو میں ایرانی صدر نے کہا کہ امریکی حملہ واضح ثبوت ہے کہ اسرائیلی حملوں کے پیچھے اصل محرک امریکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے مقابلے میں اسرائیلی بے بسی دیکھ کر امریکا نے خود میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔

مسعود پزشکیان نے یہ بھی کہا کہ ایرانی قوم بارہا ثابت کرچکی کہ وہ اپنی سر زمین کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایران کے لیے پاکستان کی حمایت کو سراہاتے ہیں، ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ایرانی صدر نے دوران گفتگو حکومت اور پاکستان کے عوام بشمول عسکری قیادت کا شکریہ ادا کیا اور دونوں رہنماؤں نے اس نازک موڑ پر امت کے درمیان اتحاد قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات