28 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاب امن ہوگا یا پھر ایران کے لیے سانحہ ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

اب امن ہوگا یا پھر ایران کے لیے سانحہ ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ


فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ردعمل کی صورت میں مزید مہلک حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب یا تو امن ہوگا یا پھر ایران کے لیے سانحہ ہوگا۔

واشنگٹن میں اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حملوں میں ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکا کا مقصد ایران کی جوہری افزودگی کی صلاحیت کو ختم کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی تنصیبات ختم کردی گئی ہیں، ایران کو اب امن قائم کرنا چاہیے، امن قائم نہ کرنے کی صورت میں مستقبل کے حملے بہت زیادہ شدید ہوں گے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران پر حملے کے لیے نیتن یاہو کے ساتھ ٹیم کے طور پر کام کیا، اب یا تو امن ہوگا یا پھر ایران کے لیے سانحہ ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج رات کے اہداف سب سے مشکل تھے، بہت سے اہداف رہ گئے ہیں، امن نہ ہوا تو درستگی کے ساتھ دیگر اہداف کے پیچھےجائیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوجی حکام اتوار کو پنٹاگون میں پریس کانفرنس کریں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات