34 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومتعلیم اور صحت7 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

7 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق


—فائل فوٹو 

ملک کے 7 اضلاع سے لیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

انسدادِ پولیو پروگرام کے مطابق 8 مئی سے 23 مئی کے دوران پاکستان میں ماحولیاتی نگرانی کے تحت سیوریج کے پانی سے 9 نمونے حاصل کیے گئے تھے۔

انسدادِ پولیو پروگرام کے مطابق گوادر، کوئٹہ، جنوبی وزیرستان لوئر، جنوبی وزیرستان اپر، راولپنڈی، لاڑکانہ اور میرپورخاص کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

انسدادِ پولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ پشین اور لاہور سے حاصل کیے گئے ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے پاک قرار پائے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ملک بھر سے 116 ماحولیاتی نمونے پولیو کی جانچ کے لیے جمع کیے گئے جن میں سے 47 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 69 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ پولیو وائرس 34 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا تھا جبکہ تمام ماحولیاتی نمونوں میں جنگلی پولیو وائرس ٹائپ ایک کی تصدیق ہوئی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات