35 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومقومی خبریں2 مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق

2 مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق


—فائل فوٹو 

پنجاب کے شہر راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں زیرِ علاج دو مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پنجاب کے محکمۂ صحت کے مطابق کانگو وائرس سے متاثرہ مریضوں کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا ہے، مریضوں کے 18 فیملی ممبران کو قرنطینہ بھی کردیا گیا ہے۔ 

محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریضوں نے عیدالاضحیٰ پر تین سے چار جانور ذبح کیے تھے۔

محکمۂ صحت کے مطابق رواں سال اب تک کانگو وائرس کے 6 مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ کانگو وائرس سے ایک مریض انتقال کر چکا ہے۔

محکمۂ صحت کے مطابق کانگو وائرس سے متاثرہ مریض راولپنڈی، اٹک، آزاد کشمیر اور مانسہرہ سے رپورٹ ہوئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات